ETV Bharat / state

CMO Doda on Covid Scenario: سی ایم او ڈوڈہ کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین - ڈوڈہ یومیہ مثبت معاملات

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا کی مجموعی صورتحال سے متعلق سی ایم او CMO Doda on Covid Scenarioنے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’’ضلع میں کورونا مثبت معاملات میں بتدریج اضافہ درج کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک حالات قابو میں ہیں۔‘‘

سی ایم او ڈوڈہ کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 5:42 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں پچھلے چند روز سے کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں تیزی سے اضافے ہو رہا ہےDoda Covid Cases، جہاں مثبت معاملات میں اضافے کے سبب لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، وہیں انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

سی ایم او ڈوڈہ کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ (سی ایم او ڈوڈہ) ڈاکٹر یعقوب میر نے پریس کانفرنس کے دوران ضلع میں کورونا کے یومیہ مثبت معاملات CMO Doda on Covid Scenarioکے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا مثبت کیسز میں اضافے کے باوجود حالات قابو میں ہیںCoronavirus in Doda۔

انہوں نے عوام الناس سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کرتے ہوئے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی بھی اپیل کی۔

سی ایم او ڈوڈہ نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران مثبت افراد زیادہ تر گھریلو قرنطینہ میں ہی شفایاب ہو رہے ہیں، انتہائی کم مریضوں کو اسپتال میں داخلے کی ضرورت آن پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ اسکے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی ناگزیر ہے۔

سی ایم او نے مزید کہا کہ ضلع میں 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب تک 56 فیصد ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے از خود سامنے آکر کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی۔ وہیں انہوں نے والدین سے بھی اپنے بچوں کی ویکسینشین کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.