ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن کو فوری طور سے ختم کرنے کا مطالبہ

ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غریب عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

People's Democratic Party District President Shehab-ul-Haq Butt
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 9:24 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے کہا ہے کہ بلا شبہ کووڈ-19 خطرناک رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن گھریلو خوف و ہراس پیدا کرنے اور پورے ڈوڈہ قصبے کی بستی کو قید میں تبدیل کرنے کے بجائے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب اور اسمارٹ لائحہ عمل کو اپنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس لاک ڈاؤن نے سماج کے کمزور طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن پر تنقید کرتے ہوئے بٹ نے اسکول کھولنے کے فیصلہ پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر اسکول کھولنے کے لیے صورتحال سازگار ہے تو پھر لاک ڈاؤن کیوں اور اگر صورتحال قابو سے باہر ہے تو پھر اسکول کیوں کھولے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایک اسمارٹ لائحہ عمل بنانا جائے تاکہ ہر ایک مسئلے کو مناسب انداز میں حل کیا جاسکے اور ان لوگوں کو ایک طرح کی مہلت دی جائے جن کی روزآنہ کی آمدنی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.