ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے گرمل گاؤں کا دورہ کیا - گزشتہ شب چٹانیں کھسکنے

ضلع ڈوڈہ کے گاؤں گرمل کاستی گڑھ میں گزشتہ شب چٹانیں کھسکنے کے بعد جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائفوڈ نے دورہ کیا اور عوام کو تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

ddc of doda
ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائفوڈ
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 6:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز گاؤں گرمل کاستی گڑھ میں گزشتہ شب پہاڑ سے چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائفوڈ نے گرمل گاؤں کا دورہ کیا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ شام ساڑھے سات بجے کے قریب زور دار آواز آنے کے بعد چٹانوں کے کھسکنے کی آواز آنے لگی، جس کے بعد پنچایت کے لوگوں نے ایک ساتھ مل کر گرمل گاؤں کے قریب پچاس سے زائد کنبوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے لیے ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائفوڈ نے برف باری کے باوجود گرمل پہنچ کر عوام کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی اور عوام کو تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ گُرمل میں سات انچ سے زائد برف باری درج کی گئی ہے، جس کی وجہ سے علاقہ میں بجلی، پانی، تیل کی قلت بھی پائی جا رہی ہے، عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے اوپر پہاڑ کے ایک بہت بڑے حصّے میں شگاف ظاہر ہورہا ہے، جہاں سے اب آہستہ آہستہ پتھر نکلنے بھی شروع ہوگئے ہیں، جو سیدھے رہائشی گھروں کے اوپر پڑ رہے ہیں، گزشتہ شب ایک بڑا پتھر پانی کے حوض سے ٹکرا کر رکنے کی وجہ سے ایک بہت بڑا سانحہ ٹل گیا، وہاں مقیم رہاشی مکان کے ساتھ ساتھ درجنوں کنبے اب بے گھر ہوگئے ہیں اور وہاں اب رہائش کرنا موت کو گلے لگانا کے مترادف ہوگا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کے تمام مسائل اور مطالبات کو سننے کے بعد موسم سرما کے لیے ہر طرح کے اقدامات کرنے کا یقین دلایا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار کاستی گڑھ کے علاوہ دیگر محکموں کے ملازمین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.