ETV Bharat / state

ڈوڈہ: عوامی بیداری کے لیے میراتھن کا انعقاد - ڈوڈہ میں میراتھن کا انعقاد

ضلع ڈوڈہ میں صحت مند زندگی کی قدر اور فٹ انڈیا مہم کے تعلق سے عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس کو ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائیفوڈ نے ہری چھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ddc dr sagar d daifode flags off marathon race at doda
ڈوڈہ: عوامی بیداری کے لیے میراتھن کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں صحت مند زندگی کی قدر اور بالخصوص فٹ انڈیا مہم کے بارے میں عام لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لیے ضلع صدر مقام سے میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈوڈہ: عوامی بیداری کے لیے میراتھن کا انعقاد

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائیفوڈ نے میراتھن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے شروع ہوا اور دیسہ چوک، ڈاک بنگلہ سے ہوتے ہوئے گنپٹ پل، پل ڈوڈہ پر اختتام پذیر ہوا۔

میراتھن میں ڈی ڈی سی نے پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران کے ساتھ شرکت کی، اس کے علاوہ میراتھن میں مختلف عمر کے لڑکیوں اور لڑکوں سمیت 600 سے زیادہ بچوں نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے صحت مند معاشرے کی ترقی میں جسمانی اور ذہنی تندرستی کی سب سے اہم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس بیداری ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد عام لوگوں خصوصا نوجوانوں میں حکومت ہند کی جانب سے شروع کی جانے والی فٹ انڈیا مہم کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جسم کو تندرست رکھنے اور صحت مند رکھنے کا بہترین طریقہ میراتھن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فٹ انڈیا مہم کا مقصد نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی آج کی زندگی میں جسمانی سرگرمی اور کھیلوں کو جسمانی طور پر فٹ اور متحرک ہو کرکے قوم کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں، انہوں نے عام عوام خصوصًا ضلع کی نوجوان نسل سے بھی اپیل کی کہ وہ تندرست رہنے کے لیے صحت مند زندگی کے اصولوں پر فعال طور پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.