ETV Bharat / state

ڈوڈہ: انتظامی افسران و سیاسی جماعتوں کے مابین میٹنگ

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 11:37 AM IST

ضلع ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ طور پر ووٹ شماری کو یقینی بنانے کے لئے ڈوڈہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ووٹ شماری کے حوالے سے ڈوڈہ میں انتظامی آفسران و سیاسی جماعتوں کے مابین میٹنگ منعقد

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈ نے یہاں انتخابی افسران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران ضلع پنچائت الیکشن آفیسر نے ان سے اپیل کی کہ وہ امن کو برقرار رکھنے اور سازگار ماحول میں ہموار گنتی کو یقینی بنانے میں حکام کو اپنا تعاون کریں۔

انہوں نے سیاسی کارکنوں کو یہ بھی بتایا کہ قصبہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

سیاسی نمائندوں نے حکام کو یقین دلایا کہ وہ گنتی کے دوران اور اس کے بعد حکام کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

انتخابی افسران کے ساتھ علیحدہ ملاقات میں، ڈی پی ای او نے گنتی کے دن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں پولیس اور نیم فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔

ڈی پی ای او کو بتایا گیا کہ آزادانہ اور منصفانہ گنتی کو یقینی بنانے کے لئے فُل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

گنتی مراکز اور اس کے گرد نواح میں سکیورٹی کو کافی حد تک تعینات کردیا گیا ہے اور نامزد افراد کے علاوہ کسی کو بھی محدود علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلع ڈوڈہ کے تمام چودہ حلقوں کی گنتی دو گنتی مراکز میں ڈگری کالج ڈوڈہ اور بوائز ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ میں ہوگی۔

گنتی کا عمل 22 دسمبر کو صبح 9 بجے شروع ہونا ہے۔قابل ذکر ہے کہ انتخابات کے دوران ضلع ڈوڈہ کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا تھا اور لوگ اب نتائج کے منتظر ہیں۔

چونکہ اِن انتخابات سے چُن کر آنے والے نمائندوں سے پہاڑی ضلع کے لوگوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ڈی ڈی سیز کے انتخاب کے بعد دیہی علاقوں میں ترقیاتی عمل کو زور مل جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.