ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ’انٹرنیٹ معطلی کی خبریں بے بنیاد‘ - سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ووٹ شماری کے روز بعض مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد رہیں گی، تاہم ڈی سی ڈوڈہ نے انٹرنیٹ معطلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

ڈوڈہ: ’انٹرنیٹ معطلی کی خبریں بے بنیاد‘
ڈوڈہ: ’انٹرنیٹ معطلی کی خبریں بے بنیاد‘
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 7:17 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی جموں و کشمیر کے باقی اضلاع کی مانند ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے منگل کو ووٹ شماری کی جائے گی۔

ڈوڈہ: ’انٹرنیٹ معطلی کی خبریں بے بنیاد‘

اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ میں ووٹنگ کی گنتی کے لیے دو مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے لیے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ووٹ گنتی کے روز انٹرنیٹ معطلی کی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی آن لائن درس و تدریس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ ضلع میں ووٹ شماری کے لیے دو مراکز قائم کیے گئے ہیں اور کاؤنٹنگ سنٹر کے نزدیک سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قصبہ میں دفعہ 144 نافذ رہے گا۔ ’’قصبہ ڈوڈہ میں غیر ضروری عوامی ہجوم کے ممکنہ امکانات کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل محدود رکھے جانے سے متعلق پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ ووٹ شماری کے دوران کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے انتخابات سے متعلق آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نتائج کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں اور ضلع میں 22 تا 23 دسمبر تک کسی بھی جماعت یا کامیاب امیدواروں کو جیت کا جشن منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.