ETV Bharat / state

Doda Job Fair Mela: ڈگری کالج ڈوڈہ میں جاب فیئر میلہ منعقد - ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ، ویش پال مہاجن

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منعقد کیے گئے جاب فیئر میلہ میں ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے علاوہ میلہ میں آئے طلبہ کو پند و نصائح سے نوازا۔ DC Doda inaugurates Job Fair Mela

doda
doda
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 6:03 PM IST

ڈوڈہ: ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ، ویش پال مہاجن، نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے ایک جاب فیئر میلہ کا افتتاح کیا۔ جاب فیئر میلہ میں ضلع کے لائن ڈپارٹمنٹس کی جانب سے خود روزگار اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور خود روزگار، کمیونٹی اور انفرادی بنیادوں پر مختلف اسکیموں کے سلسلے میں وضع کی گئی اسکیموں کے حصول کے حوالہ سے درجنوں اسٹالز لگائے گئے تھے۔ DC Doda Interacts with students and Unemployed youth

ڈگری کالج ڈوڈہ میں جاب فیئر میلہ منعقد

ڈی سی ڈوڈہ نے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسکیموں کو انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں میں شائع کیا جائے تاکہ اسکیموں کے بارے میں مفصل معلومات کو من پسند زبان میں ہر ایک تک پہنچایا جا سکے۔ جاب فیئر میلہ میں ڈگری کالج ڈوڈہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سمیت کالجوں، یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کر چکے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔Job Fair Mela in Doda

لائن ڈپارٹمنٹس اور پرائیویٹ کمپنیوں کے افسران نے اپنی متعلقہ تنظیموں/محکموں میں دستیاب پوسٹس کی نوعیت اور خود روزگار کے مواقع کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ محمد ادریس لون نے افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کیا اور شرکاء کو حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف روزگار بخش اور خود روزگار اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی ڈوڈہ، اے سی ڈی ڈوڈہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، ڈی آئی او ڈوڈہ اور دیگر ضلع افسران نے بھی شرکت کی۔

جاب فیئر میلہ کے دوران ڈی سی طلباء سمیت بیروزگار نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے پبلک سیکٹر پر انحصار نہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ نجی سیکٹر کے بجائے وہ سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے فوائد حاصل کرکے خود روزگار کمانے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ دریں اثناء، ڈی سی نے نوجوانوں پر منشیات کی بدعت سے دور رہنے، منشیات فروشوں سے چوکنا رہنے کی تلقین کرتے ہوئے معاشرے کو اس بدعت سے پاک کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.