ETV Bharat / state

ڈی سی ڈوڈہ کی جانب سے تعارفی اجلاس کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 5:18 PM IST

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما کے ساتھ بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن اور محکمہ دیہی ترقی کے اہم عہدیداروں کے تعارفی اجلاس میں بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے عوام کے مختلف مسائل کو پیش کیا اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

dc doda holds interactive meeting in doda office
ڈی سی ڈوڈہ کی جانب سے تعارفی اجلاس کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے دفتر کے کانفرنس ہال میں بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن اور محکمہ دیہی ترقی کے اہم عہدیداروں کے ساتھ تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا۔

بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ

اجلاس کے دوران بی ڈی سی کے چیئرپرسن نے عوام کے مختلف مسائل جیسے صحت کے اداروں میں ویکسین کی کمی نا ہونے دینا، منریگا کے منصوبے کی منظوری، 14 ایف سی کے کاموں کی انتظامی منظوری، پنچایت گھروں کی تعمیر اور مویشی جانوروں کی ویکسینیشن مہم شروع کرنا شامل ہیں۔

ڈی سی ڈوڈہ سے ملاقات کے بعد بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے کہا کہ ڈی سی کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انہوں نے بلاک کاستی گڑھ کے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا اور بلاک کے اندر تعلیم، صحت، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ جل شکتی اور محکمہ بجلی کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔

بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے ڈی سی ڈوڈہ سے تحصیلدار کاستی گڑھ کی مستقل آسامی کو پُر کرنے، ہائر سکینڈری اسکول کاستی گڑھ، گُرمل کے لیے پرنسپل کی آسامی پُر کرنے، بلاک دفتر کاستی گڑھ کی ڈوڈہ سے کاستی گڑھ مستقل منتقلی اور متعدد اندرونی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے ڈی سی ڈوڈہ سے سال 2016-17 میں منریگا کے تحت کیے گئے کاموں کے مطابق اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ کیا اور انھوں نے بتایا کہ مستحق افراد چار برس سے اجرت کے واگزار کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈی سی ڈوڈہ نے مطالبات کو سننے کے بعد یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز اور ضروری مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.