ETV Bharat / state

Doda Prachar Rath:جے جے ایم آگاہی مہم کے تحت ’پرچار رتھ‘ روانہ - جے جے ایم ڈوڈہ

ڈی سی ڈوڈہ نے جے جے ایم کے تحت قصبہ ڈوڈہ سمیت ملحقہ علاقوں میں آگاہی کی غرض سے ’پرچار رتھ‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ DC Doda Flags off Prachar Rath

a
a
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 7:22 PM IST

جے جے ایم آگاہی مہم کے تحت ’پرچار رتھ‘ روانہ

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت کمیونٹی بیداری کی غرض سے ڈی سی ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن نے ڈی سی آفس کمپلیکس سے ’’پرچار رتھ‘‘ گاڑی کو روانہ کیا۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی جس میں اے ڈی سی ڈوڈہ، ڈاکٹر آر کے بھارتی، اے سی آر ڈوڈہ سنجیو کمار، سی پی او ڈوڈہ سریش کمار، سابق این جے ایس ڈی سباش گپتا بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے قصبہ ڈوڈہ سمیت ملحقہ علاقوں میں جے جے ایم اسکیم سے متعلق آگاہی کی غرض سے ایک وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

’’پرچار رتھ‘‘ آگاہی مہم میں، ISA- DPMU یونٹ ڈوڈہ کی جانب سے تیار کردہ ایک خصوصی گاڑی عوام کو پانی کے تحفظ، گرے واٹر مینجمنٹ، پانی کی جانچ، پینے کے صاف پانی کی اہمیت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات سے آگاہ کرے گی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ISAs کی جانب سے مختلف مقامات / بلاکس میں کمیونٹی بیداری کے پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پنچایتی راج اداروں کے اراکین سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ مزید یہ کہ ISA کے ماہرین JJM پر تربیت، بیداری، اور IEC سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں۔

فلیگ آف پروگرام کے موقع پر ڈی سی نے میڈیا کو بتایا کہ جل جیون مشن JJM ملک کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے تاکہ 2024 تک ہر گھر میں فنکشنل ٹیپ کنکشن FHTC ہو اور مناسب مقدار میں پانی لوگوں کو فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: جل جیون مشن کے تحت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.