ETV Bharat / state

ڈوڈہ: میکانیکل ڈپارنمنٹ سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:59 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمۂ صحت عامہ سے وابستہ عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

Daily wagers
Daily wagers

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ صحت عامہ سے وابستہ عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ اس دوران جمعہ کے روز محکمہ میکانیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کو لے کر کھلینی میں احتجاج کیا۔

ڈوڈہ: مکینکل ڈیپارنمنٹ سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور عرصہ دراز سے اُن کی مستقلی پر ٹال مٹول کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نہ مستقل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے اور نہ ہی اُن کو ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، جس وجہ سے وہ شدید دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں اور نوبت فاقہ کشی پر بن آئی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ اُن سے مسلسل کام لے رہا ہے جبکہ اُس کے عوض ماہانہ کچھ نہیں دیا جاتا ہے۔ مکینیکل ڈیپارٹنمنٹ سے وابستہ یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے مطالبات کو پورا کیا جائے بصورت دیگر وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.