ETV Bharat / state

Bhaderwah Curfew Relaxed For Few Hours: بھدرواہ میں چھٹے روز کرفیو میں ڈیڑھ گھنٹے کی ڈھیل

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 10:36 PM IST

حکام نے آج ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبہ میں کرفیو میں ڈیڑھ گھنٹے کی ڈھیل دی ہے۔ ضلع بھر میں چھٹے روز بھی موبائیل، انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ سہولیات مسلسل معطل رہیں۔Bhaderwah Curfew Relaxed For Few Hours

curfew-relaxed-for-one-and-half-hour-in-baderwah-town-on-6th-day
بھدرواہ میں چھٹے روز کرفیو میں ڈیڑھ گھنٹے کی ڈھیل

ڈوڈہ: ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں جمعرات کے روز کچھ شر پسنوں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ اپلوڈ کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے امن وامان کو بر قرار رکھنے کے لیے بھدرواہ میں کرفیو نافذ کیا تھا۔ بھدرواہ قصبے میں آج مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہا تاہم انتظامیہ نے آج قصبہ میں ڈیڑھ گھنٹے کی ڈھیل دی ہے۔ وہیں ضلع میں موبائل، انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ سہولیات مسلسل معطل رہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Bhaderwah Curfew Relaxed For Few Hours

اطلاعات کے مطابق بھدرواہ قصبے میں بدھ کے روز مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ قصبے میں سبھی کاروباری مراکز و تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جب کہ انٹرنیٹ خدمات بھی معطل رہیں۔ بھدرواہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے امن دشمن عناصر کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہا تاہم اس دوران لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیا خریدنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں طبقات کے بااثر شہریوں کے ساتھ پولیس کے سینئر افسران بات چیت کر رہے ہیں تاکہ قصبے میں حالات کو دوبارہ معمول پر لایا جاسکے۔

اُن کے مطابق امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کئی ایک کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور لوگ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ دریں اثنا موبائیل انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ سہولیات مسلسل معطل رہنے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.