ETV Bharat / state

Bhaderwah Curfew Relaxed For Few Hours: بھدرواہ میں کرفیو میں تین گھنٹوں کی ڈھیل، حالات پُرامن

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 4:33 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری کرفیو میں جمعرات کی صبح تین گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی جس دوران صورتحال پُرامن رہی۔ تاہم ضلع بھر میں موبائل، انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ سہولیات مسلسل معطل رہیں۔ Bhaderwah Curfew Relaxed For Few Hours

curfew-relaxed-for-3-more-hours-on-8th-day-in-bhaderwah
بھدرواہ میں کرفیو میں تین گھنٹوں کی ڈھیل، حالات پُرامن

ڈوڈہ: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری کرفیو میں جمعرات کی صبح تین گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی جس دوران صورتحال پر امن رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام کی طرف سے کرفیو میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح نو بجے بھدرواہ قصبے میں تمام دکان اور دیگر کاروباری ادارے کھل گئے۔ Bhaderwah Curfew Relaxed For Few Hours

واضح رہے کہ بھدرواہ قصبے میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما، جس کو بعد میں معطل کیا گیا، کے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے سے پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر 9 جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قصبے میں جمعرات کی صبح کرفیو میں نرمی کے ساتھ ہی بازاروں میں دکانیں کھل گئیں اور لوگ بھی خریداری و دیگر کاموں کے لئے گھروں سے باہر آتے ہوئے دیکھے گئے۔ قصبے میں بدھ کی سہہ پہر کو بھی ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو میں پہلی بار ڈھیل دی گئی تھی۔ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کرفیو نافذ ہونے کے روز اول سے ہی قصبے میں مسلسل خیمہ زن ہیں اور وہاں حالات پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور یہ یقین دہانی کی ہے کہ علاقے سے بہت جلد تمام تر پابندیوں کو ہٹایا جائے گا۔ ادھر لوگوں نے بھی حکام سے کرفیو کو مکمل طور سے ہٹانے اور انٹرنیٹ سہولیات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سہولیات پر پابندی سے طلبا کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

حکام کی طرف سے قصبے میں احتیاطی طو پر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امن دشمن عناصر کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں طبقہ کے ذی عزت شہریوں کے ساتھ سول و پولیس کے سینئر آفیسران بات چیت کر رہے ہیں تاکہ قصبے میں امن و قانون کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔اُن کے مطابق خرمن امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کئی ایک کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.