ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں کورونا کرفیو میں ڈھیل - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا کرفیو میں توسیع کردی گئی ہے، لیکن آج صبح سے ہی گاؤں سے گاڑیاں شہر کی طرف سواریاں لے کر چلنی شروع ہو گئی اور نزدیک چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو کھڑی کرتے ہوئے پایا گیا۔

ڈوڈہ میں کورونا کرفیو میں توسیع کے بعد کرفیو میں ڈھیل

author img

By

Published : May 11, 2021, 7:31 AM IST

ضلع ڈوڈہ میں بھی پیر کے صبح ہفتہ وار کورونا کرفیو میں توسیع کے بعد بندشوں کو اگلے ایک ہفتہ تک کے لیے بڑھا دیا گیا، لیکن آج صبح سے ہی گاؤں سے گاڑیاں شہر کی طرف سواریاں لے کر چلنی شروع ہو گئی اور نزدیک چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو کھڑی کرتے ہوئے پایا گیا۔وہاں سے لوگ اپنے کام پر نکل گئے۔

ڈوڈہ میں کورونا کرفیو میں توسیع کے بعد کرفیو میں ڈھیل

ضلع انتظامیہ کی طرف سے آج کورونا کرفیو میں قدرے ڈھیل دی گئی، عید الفطر اور زرعی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ڈوڈہ کے نگری گھٹ روڈ پر پولیس کی طرف سے کورونا کرفیو کو یقینی بنانے کے لئے چیک پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔

جہاں سے صرف اُن ہی لوگوں کو آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، جس کی اجازت کورونا کرفیو کے نفاذ کے لئے جاری حکم نامہ میں دی گئی ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ کورونا وبا نے شدّت اختیار کر لی ہے۔

پہلی لہر سے لوگوں میں ضرور ڈر خوف پھیلا تھا اور کم تعداد میں لوگوں کی یہاں اموات ہوئی تھیں، لیکن اس دوسری لہر نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

ہر روز موت کا رقص جاری ہے۔اس لئے لوگوں کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہماری لاپرواہی سے اس وائرس کو پھیلنے میں مدد مل رہی ہے، اس لئے اپنے دائر حدود کو کم کریں، کم سے کم گھر چھوڑ کر باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.