ETV Bharat / state

Bhadewah Curfew Continues: ڈوڈہ میں کرفیو ہٹایا گیا، تاہم بھدرواہ میں کرفیو بدستور جاری

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 10:21 PM IST

جموں و کشمیر کے بھدرواہ قصبے میں مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو نافذ رہا، تاہم ضلع انتظامیہ نے ڈوڈہ کے باقی علاقوں میں کرفیو ہٹا دیا۔ وہیں آج رامبن میں موبائل انٹرنیٹ خدمات چار روز کے بعد بحال ہوئیں۔Curfew Lifted from Doda Except Bhaderwah

Curfew Lifted From Doda, Except Bhaderwah Town
ڈوڈہ میں کرفیو ہٹایا گیا، تاہم بھدرواہ میں کرفیو بدستور جاری

ڈوڈہ: ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں جمعرات کے روز کچھ شر پسنوں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ اپلوڈ کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے امن وامان کو بر قرار رکھنے کے لیے بھدرواہ میں کرفیو نافذ کیا تھا۔ بھدرواہ قصبے میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سخت کرفیو نافذ رہا تاہم ضلع رامبن میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو چار روز کے بعد بحال کیا گیا۔ Curfew Lifted from Doda Except Bhaderwah

ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے بعض علاقوں میں بھی دفعہ 144سختی کے ساتھ نافذ رہا تاہم اس دوران امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو سینٹروں تک جانے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ ایجوکیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ کرفیو پاس مانے گئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے آج امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد بھدرواہ قصبے کے بغیر ضلع ڈوڈہ کے تمام علاقوں میں کرفیو ہٹا دیا۔ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے ڈوڈہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم کے ساتھ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔DC Doda Vikas Sharma on Baderwah Curfew

ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کو کہا جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہو۔

وہیں ذرائع کے مطابق پولیس نے بھدواہ میں قابل اعتراض پوسٹ اپلوڈ کرنے والے دوسرے کلیدی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ضلع رامبن میں چار روز کے بعد انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا تاہم ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پانچویں روز بھی منقطع رہا جس وجہ سے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیر کے روز بھی پولیس نے لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلانات کئے کہ بھدرواہ قصبے میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے لہذا لوگ گھروں میں ہی رہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ مسلسل پانچ روز سے بھدرواہ میں سخت کرفیو کے نفاذ سے لوگوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ اُن کے مطابق انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران دونوں فرقوں سے وابستہ بااثر شہریوں کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں تاکہ حالات کو دوبارہ معمول پر لایا جاسکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھدرواہ قصبے میں دن بھر حالات پُر امن رہے اور کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقع رونما ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.