ETV Bharat / state

Doda Police Action Against Timber Smuggling ڈوڈہ میں عمارتی لکڑی ضبط، دو اسمگلر گرفتار

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے غیر قانونی طور کاٹی گئی کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے دو ٹمبر اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 10:08 PM IST

ڈوڈہ میں عمارتی لکڑی ضبط، دو اسمگلر گرفتار

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن گندوہ کی ایک پارٹی نے انسپکٹر وکرم سنگھ، ایس ایچ او تھانہ گندوہ، کی قیادت میں بھون جنگلاتی علاقہ میں بھاری مقدار میں غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی ضبط کی۔‘‘

پولیس بیان کے مطابق ’’کمپارٹمنٹ نمبر 46 بی ایچ گندوہ کے جنگلاتی علاقہ میں غیر دو جنگلی اسمگلروں جمشید احمد ولد عبد القیوم خان اور شہباز احمد خان ولد نظام الدین خان ساکنان سنواڑہ، تحصیل کی جانب سے درختوں کو کاٹ کر لکڑی اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ایک خصوصی ٹیم علاقے میں روانہ کی گئی اور سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور کاٹی گئی کئی مکعب فٹ لکڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: Timber Smuggler Arrested in Uri اوڑی میں اسمگلر گرفتار، عمارتی لکڑی ضبط

ڈوڈہ پولیس نے اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 72.2023 تھانہ گندوہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سبز سونے کی لوٹ میں ملوث کسی بھی شخص کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا تاہم انہوں نے اس ضمن میں عوام سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ’’جنگلات ہمارا اثاثہ ہے جس کی حفاظت قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے سبز سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس حکام تک پہنچانے کی پر زور اپیل کی تاکہ ’’وقت پر کارروائی عمل میں لاکر قومی ورثہ کو اگلی نسل کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.