ETV Bharat / state

کورونا ویکسینیشن کی ڈوڈہ میں شروعات

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے کہا کہ ضلع میں پہلی کھیپ میں 1950 ویکسین کے ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں۔ جس میں سے 100 ٹیکے فوج کو فراہم کئے جائیں گے۔

Covid vaccination
کورونا ویکسینیشن
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 7:33 PM IST

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی کووڈ ویکسینیشن میڈیکل کالج ڈوڈہ اور سی ایچ سی بھدرواہ کے دو مقامات پر شروع ہوئی۔

کورونا ویکسینیشن

ہفتہ کے روز ملک کے وزیر اعظم نے صبح کے وقت ملک بھر میں ٹیکے لگانے کی مہم کا افتتاح کیا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کے ہمراہ انچارج پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ ڈاکٹر طارق حسین آزاد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ کے تمام لوگوں کے لئے یہ سنہرا دن ہے کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد یہ ویکسین دستیاب کر دی گئی ہے۔ جس کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں پہلی کھیپ میں ضلع کو 1950 ویکسین کے ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں۔ جس میں سے 100 ٹیکے فوج کو فراہم کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.