ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا کی دوسری لہر، اسپتال انتظامیہ ہائی الرٹ - ڈوڈہ کی اہم خبروں پر ایک ںظر

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ اس سلسلے میں ایسوشیئٹ اسپتال میڈیکل کالج ڈوڈہ میں اسپتال انتظامیہ نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور کووڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے عملہ کو متحرک کر دیا ہے۔

ڈوڈہ: کورونا کی دوسری لہر اسپتال انتظامیہ ہائی الرٹ پر

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 5:50 PM IST

پچھلے سال ضلع میں کووڈ کی جانچ کے لئے کوئی آلات دستیاب نہیں تھے۔ یہاں کورونا کے نمونے لیے جاتے تھے جن کو جموں میڈیکل کالج بھیجا جاتا تھا۔ اب میڈیکل کالج ڈوڈہ کے مائیکرو بائیولوجی لیب میں خصوصی طور پر عملہ کو تعینات کر کے نئے آلات سے کورونا کی جانچ کرائی جاتی ہے اور رپورٹ بھی وہاں سے ہی جاری کر دی جاتی ہے۔

ڈوڈہ: کورونا کی دوسری لہر اسپتال انتظامیہ ہائی الرٹ پر

حکام کے مطابق کووڈ ٹیسٹنگ عملے کو دِن میں تین اضلاع کے پانچ سو ٹیسٹ کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ صدر شعبہ مائیکرو بائیولوجی ڈاکٹر صفیہ نے بتایا کہ 'لوگوں کے کم ہونے کے باوجود وہ صبح دس بجے سے رات دس بجے تک اپنا کام کر رہے ہیں اور مقررہ ہدف سے تین سو زائد حاصل شُدہ نمونے کی جانچ کی جاتی ہے۔'

اُنہوں نے بتایا کہ 'محکمہ کی طرف سے اُن کو ضلع رامبن سے دو سو ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سے مجموعی طور تین سو نمونوں کی جانچ کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ جدید آلات کی مدد سے تمام لوگوں کے کووڈ نمونوں کے اطمینان بخش نتائج آ رہے ہیں۔'

عوام کی سہولیات کے لئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جو انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایسوشیئٹ اسپتال میڈیکل کالج ڈوڈہ ڈاکٹر یُدویر سنگھ نے بتایا کہ 'کورونا مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔'

آکسیجن کو وافر مقدار میں ذخیرہ کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال کے دوران آکیسجن کی کمی درپیش نہ ہو۔ اُنہوں نے بتایا کہ اسپتال میں فی الحال آٹھ مثبت مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک کو صحتیابی کے بعد واپس گھر بھیجا گیا ہے لیکن ضلع کی صورتحال مزید خراب ہونے کے امکانات اس لئے ہیں کہ پہلی لہر کی نسبت دوسری کورونا لہر سے کم عمر کے بچّے بھی متاثر ہو رہے ہیں جو تشویشناک ہے۔

اس لئے تمام لوگ احتیاط برتیں اور بچّوں کو اس وائرس سے بچانے کے لئے بھیڑ والے علاقہ میں گھومنے سے بچیں اور ضرورت کے بغیر بازاروں میں نہ نکلیں اور اسپتال میں بھی کم سے کم آنے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.