جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور اس مہم میں عوام میں کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔
ڈوڈہ میں ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں نے دیگر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ویکسینیشن عمل میں حصہ لیں۔
صحت کے حکام نے یہ کہا کہ تمام شہریوں کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے اور لوگوں کو بغیر کسی خوف کے آگے آنا چاہیے۔ حکام کے مطابق ابھی تک 3411 طبی کارکنان کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل میں فرنٹ لائن ورکرز کے 9774 ہدف میں سے یکم مارچ تک 6613 کارکنان کو ویکسین دی گئی۔ فرنٹ لائن ورکرز کا ویکسینیشن 1 فروری سے شروع ہوا۔ اس وقت ضلع ڈوڈہ میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے ویکسین پورے دن سے جاری ہے۔
ساٹھ برس زیادہ عمر کے 36 ہزار 960 شہریوں میں سے 9 مارچ تک 5363 لوگوں کو کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ابھی تک ویکسینیشن کا عمل آسانی سے جاری ہے اور ویکسین حاصل کرنے والے کسی نے فرد نے شکایت درج نہیں کی ہے۔