ETV Bharat / state

ڈوڈہ: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے صفائی مہم - رہنمایانہ اصولوں کا خاص خیال

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں ایک غیر سرکاری تنظیم نے مذہبی و سرکاری عمارتوں سمیت بازاروں اور دکانوں میں صفائی مہم شروع کی اور فیومگیشن (Fumigation) کے تحت دوائی کا چھڑکائو بھی کیا۔

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 6:03 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’’شائق ہیومینٹی چیریٹیبل ٹرسٹ‘‘ نے دور دراز علاقہ گندوہ، بھلیسہ کے تحصیل آفس، بینک، مذہبی مقامات، بازار اور امتحانی مراکز کی صفائی کی۔

اس دوران رضاکاروں نے فیومگیشن (Fumigation) کے تحت جراثیم کش ادویات کا بھی چھڑکائو کیا۔

ڈوڈہ: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے صفائی مہم

اس مہم میں سرپنچ چالر کے علاوہ دیگر سماجی کارکن اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم کے صدر نے لوگوں سے کووڈ19 کے سلسلہ میں وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا: ’’ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کا خاص خیال رکھیں، ماسک پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے میں سستی نہ برتیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.