ETV Bharat / state

ڈوڈہ: صحافی کے ساتھ بد تمیزی کی کڑی مذمت - میڈیا کے کام کاج میں مداخلت

ڈوڈہ میں چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے میڈیا افراد کے ساتھ ہوئے بد تمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے کچھ افسران میڈیا کے کام کاج میں مداخلت کرکے اُن کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے افسروں کے اختیار کردہ رویہ کی سخت مذمت کی۔

ڈوڈہ: صحافی کے ساتھ بد تمیزی کی کڑی مزمت

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 2:34 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے میڈیا افراد کے ساتھ ہوئے بد تمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے کچھ افسران میڈیا کے کام کاج میں مداخلت کرکے اُن کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے افسروں کے اختیار کردہ رویہ کی سخت مذمت کی۔

ڈوڈہ: صحافی کے ساتھ بد تمیزی کی کڑی مزمت

ایسوسی ایشن کے صدر نصیر احمد کھوڑا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے کچھ افسران مختلف ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے متعلقہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ بدتمیزی کے خلاف تمام میڈیا افراد نے سرکاری پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انجمن کے جنرل سکریٹری اور وادی چناب کے سینیئر صحافی فیاض پامپوری نے کہا کہ میڈیا افراد عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہیں لیکن تعاون کے بجائے حکام میڈیا کے افراد کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، دراصل وسیم گتو نے ڈوڈہ اسپتال میں صفائی کی صورتحال کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی اسی دوران ان کے ساتھ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بدتمیزی کی تھی۔

وہیں ایک اور رپورٹر سلیندر پریہار پر ایک ٹھیکیدار نے اس وقت حملہ کیا گیا تھا، جب وہ خبر بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اُن کو شدید زد وکوب کیا گیا۔

اجلاس میں سید ریاض، عمر شہزاد، عرفان ملک، محمد اصغر، شہزادہ فیروز، ارپن کمار سمیت متعدد صحافی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.