ETV Bharat / state

بڈگام پولیس نے منشیات کے ساتھ دو ملزمین کو گرفتار کیا - ان کے قبضے سے کوڈین کی چھ بوٹلیں

گزشتہ چار مہینے کے دوران بڈگام پولیس نے مہم کو تیز کیا ہے اور اس دوران چالیس سے زائد افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

two people arrested
دو گرفتار
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 10:13 PM IST

منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے مزید دو افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے منشیاتی مادہ بھی بر آمد کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر انہوں نے بٹہر بڈگام میں ناکہ لگایا۔ اس دوران پولیس نے ایک انووا گاڑی کو روکا جس میں یہ دونوں افراد سوار تھے۔

پولیس نے کہا کہ تلاشی کرنے پر انہوں نے ان کے قبضے سے کوڈین کی چھ بوٹلیں، ایک پینے کی پانی کی بوٹل جس میں کوڈین ملایا گیا تھا اور الپروزولم کے تین سو ٹیبلیٹس برآمد کئے ہیں۔ اس دوران جرم کے دوران استعمال کی گئی گاڑی کو بھی سیز کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت ہمہامہ کے شبیر احمد ڈار اور نارکرہ کے عادل منظور کے طور پر ہویی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: پیر باغ کی عوام کا محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

پولیس اسٹیشن بڈگام میں دونوں کو مقدمے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ چار مہینے کے دوران بڈگام پولیس نے مہم کو تیز کیا ہے اور اس دوران چالیس سے زائد افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.