ETV Bharat / state

سوامی وویکانند کی سالگرہ: برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:25 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں سوامی وویکا نند کے 158ویں یوم پیدائش کے موقع برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Brains Development institute Paid tribute to Swami vivek Nand
سوامی وویکانند کی سالگرہ: برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

سوامی ویویکا نند کے 158ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈوڈہ میں برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

برین اسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین کلدیپ کمار بھردواج نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند کا درویشی اختیار کرنے سے پہلے اُن کا نام نریندر ناتھ دت تھا، اور وہ ان بااثر ہندو روحانی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے بھارت کی بیداری میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔

وویکانند ویدانت کے فلسفہ کی تجدید، عالمی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے، انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوامی وویکا نند کے ضخیم ادب کا مطالعہ کریں اور ان کے فلسفے کو اپنی زندگی میں اتاریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نے بچّوں کو سوامی ویویکا نند کے بتائے ہوئے راستوں اور تعلیم کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو شروع کیا اور یہاں بچّوں کو فنی طریقہ سے تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ شاعر و نوبل انعام یافتہ ادیب رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا کہ 'بھارت کو سمجھنا ہے تو اسے سوامی وویکانند کے فلسفۂ زندگی کو سمجھنا ہوگا'۔ اسی ضمن میں سوامی وویکانند کے 158 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خرج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ بھارت میں سوامی ویویکانند کے یوم پیدائش یعنی 12 جنوری کو ہر برس قومی یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری سنہ 1863 کو کلکتہ (موجودہ کولکاتا) کے ایک کایستھ خاندان میں ہوئی، ان کے بچپن کا نام نریندرناتھ دت تھا۔ ان کے والد وشوناتھ دت کلکتہ ہائی کورٹ کے ایک مشہور وکیل تھے۔ ان کے دادا سنسکرت اور فارسی کے عالم تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوامی وویکانند کی شخصیت و خدمات پر خصوصی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.