ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج سوم، دو اکتوبر سے شروع ہوا تھا، اس پروگرام کا بلاک چنگا کے پنچائتی نمائندگان نے بائیکات کیا تھا، جس کے بعد اب انہوں نے بائیکاٹ کی کال واپس لے لی ہے۔
پروگرام کے پہلے روز تمام پنچائتی نمائندگان نے بیک ٹو ولیج میں شرکت نہیں کی تھی اور متعلقین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیک ٹو ولیج اوّل اور دوم میں کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے۔
پنچائتی نمائندگان کے بائیکاٹ کے بعد اے سی ڈی ڈوڈہ اور بی ڈی او چنگا نے سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ جس کے بعد اُنہوں نے اپنی بائیکاٹ کی کال واپس لے لی ہے۔
بی ڈی سی چیئرمین چنگا محمد عباس راتھر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب وہ بیک ٹو ویلج پروگرام میں شرکت کریں گے'۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
پنچایتی نمائندوں نے کہا 'اگر انتظامیہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرے گا، تو وہ ایک بار پھر اس مہم کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں'۔
بی ڈی سی چیئرمین محمد عباس نے اُن تمام پنچوں اور سرپنچوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے با اتفاق رائے اس بائیکاٹ کی حمایت کی تھی۔