ڈوڈہ: مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کے اعلان کے بعد ڈوڈہ میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنوں نے جشن منایا۔ BJP Workers Celebration at Bjp Headquarters office Doda on Declaration of Holiday on the Birth anniversary of Maharaja Hari Singh
جموں و کشمیر بالخصوص ڈوگرہ برادری کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ بالآخر پورا ہو گیا ہے۔ دھنتر سنگھ کوتوال نے 23 ستمبر کو مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کرنے پر ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔ بی جے پی کے ضلع صدر سوامی راج شرما اور دیگر کارکنان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک دیرینہ مطالبہ کو قبول کرکے ایل جی نے عوام کا دل جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Satya Pal Malik on Sajad Lone سجاد لون جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے، ستیہ پال ملک
حکومت کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سلسلہ میں بہت جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ مہاراجہ ہری سنگھ ایک عظیم ماہر تعلیم، ترقی پسند مفکر، سماجی مصلح اور نظریات کے حامی تھے۔ BJP Workers Celebration at Bjp Headquarters office Doda