ETV Bharat / state

بی جے پی کے جنرل سکریٹری کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 9:23 PM IST

رامبن سے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری جیون سنگھ چب، خواتین منڈل پردھان انو رادھا اور منڈل پردھان سریش شرما نے اپنے درجنوں پارٹی کارکنان کے ہمراہ سابق وزیر عبدالمجید وانی کی سربراہی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

bjp general secretary joins congress in doda
بی جے پی کے جنرل سکریٹری کانگریس میں شامل

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی نے پہلے مرحلے کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے، لیکن پارٹی کارکنان نے مستحق رہنما کے بجائے اثر و رسوخ والوں کو ٹکٹ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

کانگریس صدر دفتر ڈوڈہ میں جمعرات کے روز حلقہ انتخاب رامبن بھاجپا کے جنرل سیکریٹری جیون سنگھ چب، خواتین منڈل پردھان انو رادھا، منڈل پردھان کاستی گڑھ سریش شرما نے اپنے درجنوں پارٹی کارکنان کے ہمراہ سابق وزیر عبدالمجید وانی کی سربراہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

وانی نے بی جے پی کے عہدیدران کا کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر پرتپاک استقبال کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیون سنگھ چب نے بتایا کہ وہ دو دہائیوں بعد پارٹی کے اندرونی معاملات اور پالیسیوں سے تنگ آکر پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی میں زمینی سطح کے کارکن کی کوئی بھی عزت نہیں ہوتی ہے، بلکہ چند لوگوں کا ریاست جموں کشمیر میں بی جے پی کے اندر غلبہ ہے، جیون چب، سریش کمار شرما، انو رادھا چب نے بتایا کہ بی جے پی ایک طرف بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرہ بلند کرتی ہے لیکن جب بیٹی کو عزت دینے کی باری آتی ہے تو وہ سب بھول جاتے ہیں۔

اس جماعت میں پارٹی کارکن کی کوئی عزت نہیں ہوتی ہے، ان کو صرف بطور ووٹ بنک استعمال کیا جاتا ہے اور لوگوں کو گمراہ کن بیانات دے کر جھانسے میں لے جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو تباہ برباد کر دیا ہے اور ایسی قوانین یہاں نافذ کیے جا رہے ہیں، جس سے یہاں کے عوام کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے لیکن وہ کانگریس جماعت کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسی طاقتوں کو وہ کبھی مزید حالات خراب کرنے کے لیے موقع نہیں دیں گے اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ ڈی ڈی سی الیکشن میں بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.