ETV Bharat / state

'اختیارات دینے میں حکومت بی ڈی سیز کو نظر انداز کر رہی ہے'

ترمیم کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں پنچایتی راج ایکٹ کے نفاذ کے بعد بلاک و ضلع سطح کے نمائندگان میں اختیارات کے حوالے سے کافی گہما گہمی کے درمیان فنڈس میں کمی بیشی پر سیاست تیز ہوگئی۔

BDc, s Of Doda District unhappy about fund's allotments

author img

By

Published : May 22, 2021, 3:14 PM IST

پہلے جموں میں ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے اختیارات اور عہدہ کے لیے احتجاج کیا، لیکن اب مسئلہ فنڈس پر آکر پھر الجھ گیا ہے۔

ویڈیو

حال ہی میں ضلع کیپکس بجٹ میں فی پنچایت 23 لاکھ بلاک ڈیویلپمنٹ چئیرمین کو پچیس لاکھ و ڈی ڈی سی کو زائد رقومات کی منظور کے خلاف ڈوڈہ میں بی ڈی سی کے متعدد اراکین نے حکومتی فیصلہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

یہاں منعقدہ اِجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل چیئرمین گندنہ سرشاد نٹنو نے بتایا کہ تھری ٹائر پنچایتی نظام قائم تو کر لیا گیا ہے۔ لیکن اب اختیارات دینے میں حکومت بی ڈی سیز کو نظر انداز کر رہی ہے، جس کی وہ سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔'

اُنہوں نے بتایا کہ ایک پنچایت کو اور ایک بلاک کو کس طرح برابر فنڈس مختص کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ تھری ٹائر نظام میں پہلے اور تیسرے ٹائر کو تعمیر و ترقی کے لیے بہترین موقع دیا گیا ہے۔ لیکن ایک بلاک کے چئیرمین کے لیے محض پچیس لاکھ رکھا گیا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے اور اس فنڈز کے ذریعے وہ بلاک کی کسی بھی لحاظ سے ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔

حکومت سے یہ غلطی ہوئی ہے۔ لہذا جلد از جلد اس کی اصلاح کی جائے۔ اس حوالے اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کے پاس اپنے تحفظات اُٹھائے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں کورونا وبا کے چلتے طبی نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی جانیں ضائع نہ ہوں۔ ضلع میں ابھی طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہر تحصیل سطح پر کورونا کیر سنٹر کھولے جائیں تاکہ ہر جگہ سے زمینی صورتحال سے انتظامیہ متعلقین واقف رہیں۔'

اُنہوں نے عوام سے بھی کورونا رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، تاکہ اس مہلک وائرس پر روک تھام لگائی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.