ETV Bharat / state

ڈوڈہ: روڈ سیفٹی کے لیے بیداری ریلی کا اہتمام - ڈوڈہ میں 32ویں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ

ضلع ڈوڈہ میں 32ویں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرساگرڈی ڈائیفوڈ نے سڑک سرکشا جیون رکشا کے عنوان سے بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر ڈی سی آفس سے روانہ کیا۔

awareness rally in doda in view of 32nd national road safety month
روڈ سیفٹی ماہ کے دوسرے روز ڈوڈہ میں بیداری ریلی کا اہتمام
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:01 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری 32ویں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے دوسرے روز ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈ نے ڈی سی آفس ڈوڈہ میں ایک بیداری ریلی کو روانہ کیا۔

روڈ سیفٹی ماہ کے دوسرے روز ڈوڈہ میں بیداری ریلی کا اہتمام

ڈی ڈی سی نے "سڑک سرکشا جیون رکشا" کے عنوان کے تحت ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، ضلع انتظامیہ اور ایم وی ڈی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بیداری ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوئی اور ڈاک بنگلہ سے ہوتے ہوئے ٹی آر سی ڈوڈہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈ نے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کی اہمیت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی، ڈی ڈی سی نے تمام لوگوں سے سفر کے دوران حفاظتی اقدامات کے تمام ضروری اقدامات اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

ڈی ڈی سی نے ایم وی ڈی اور ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں پر بھی اطمئنان کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے ضلع میں نہ صرف مہلک سڑک حادثات میں بلکہ حادثاتی اموات میں بھی 60فیصدی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قبل ازیں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کلدیپ سنگھ نے ڈی ڈی سی اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ماہ کے دوران منعقد ہونے والے پروگراموں کی سیریز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کے لیے ہیلتھ چیک اپ، بائک ریلیوں، سمپوزیم اور ریلیوں جیسے مختلف پروگرام مہینے بھر کی مہم کے دوران تحصیلی اور سب ڈویژن سطح پر منعقد ہوں گے، جس سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.