ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 5:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ مال کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے کسانوں جانکاری دی گئی۔

کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام
کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام

ڈوڈہ ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال (ڈوڈہ) میں آزادی کا امرِت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصّہ کے طور پر کسانوں کو بیدار کرنے کے لیے یک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام

اس پروگرام میں ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر وکاس شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ درجنوں کسانوں نے شرکت کی تھی۔

ڈوڈہ کے اے ڈی سی ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کشوری لال شرما نے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا جس کے ذریعہ کاشتکاروں کو ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے تحت ملک میں ایک انٹیگریٹڈ لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کیا جارہا ہے جو زمین کی جیو میپنگ اور محصولات کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد زمین کے تمام ریکارڈ عوام کو دستیاب کر دیئے جائیں گے جبکہ اس سے قبل عوام کو محصول کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے حکام کے پیچھے بھاگنا پڑتا تھا۔

ڈی سی نے کہا کہ عوام شفافیت اور احتساب کے دور کا مشاہدہ کریں گے کیونکہ عوام میں سے کوئی بھی، کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ سے اپنی اراضی کے ریکارڈز دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل آلات اور سیٹلائٹ امیجری کے حق میں دستی طریقوں کو ختم کرنے سے پیمائش میں درستگی میں اضافہ ہوگا۔ پروگرام کے آخری مرحلہ میں شرکا نے متعلقہ حکام سے محصولات کے ریکارڈ اور قوانین سے متعلق مختلف سوالات پوچھے جن کے اطمینان بخش جوابات دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.