جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں محکمہ صحت کی جانب سے وہاں کام کرنے والی آشا ورکروں کے لئے ایک بیداری کمیپ کا اہتمام کیا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے موجودہ صحت کی ہنگامی صورتحال کے دوران زمینی سطح پر دن رات کام کر رہے طبی عملہ کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
اس کیمپ میں آشا ورکروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے بتائے گئے۔ اُنہیں ہدایت دی گئی کہ وہ ہر حاملہ خاتون تک پہنچنے اور اُس کی جانچ کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔ انہیں ہدایت دی گئی کہ علاقہ میں موجود ہر حاملہ خاتون اور نو زائد بچّے کا ٹسٹ کروانے میں لوگوں کی مدد کریں۔ اس دوران وہ کووڈ۔19 کے متعلق حاملہ خواتین کو جانکاری دے اور اُن کو سماجی دوری کی بھی تلقین کریں ۔