ضلع ڈوڈہ میں مخصوص افراد کو سرکاری امداد پہنچانے کی غرض سے آج محکمہ سوشل ویلفیئر نے غیر سرکاری تنظیم (ALIMCO) کے اشتراک سے ایک Assessment Camp For Specially Abled Persons پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں تقریباً 70 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف قسم کی مصنوعی امداد مفت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر محکمہ کی طرف سے لائے گئے ماہرین کی ٹیم نے مخصوص درجنوں افراد کا معائنہ کیا اور ان کے لئے مختلف قسم کی امداد جس میں مصنوعی آضلاعہ۔ الیکٹرانک آلات اور مالی امداد شامل ہے کی سفارشات کی گئیں۔
اس موقع پر کیمپ میں شامل ہونے والے مخصوص افراد کو اُن کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔