ETV Bharat / state

'پسماندہ طبقے کی مدد کیلیے اپنا رول ادا کرے' - Doada

ریاست جموں کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں بیواؤں اور محتاجوں میں رمضان کے پیش نظر راشن تقسیم کیا گیا۔

bhaderwah doda
author img

By

Published : Apr 29, 2019, 5:54 PM IST

نمائندے کے مطابق یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کیلئے شروع ویلفیئر پروگرام کے تحت ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے 90بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر 90بیواؤں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی ماہ مقدس میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ بہتر انداز میں رمضان کا مہینہ گزار سکیں۔

رمضان کے پیش نظر بیوائوں میں راشن تقسیم

انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے لیے اس خصوصی امداد کے علاوہ اندراج شدہ 84کنبوں کو ہر دوسرے ماہ 2ہزار روپے کی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران مقررین نے مذکورہ این جی او کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ سماج کے پسماندہ طبقے کی مدد کیلئے اپنا رول ادا کرے۔‘‘

Tahir Nadeem
Stringer
Bhaderwah, Doda

یتیم فائو نڈیشن نے بیوائوں میں رمضان کیلئے راشن تقسیم کیا

29 اپریل 

طاہر ندیم خان یوسف زئ

 بھدرواہ 29 اپریل //ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علا قہ میں جموں وکشمیر یتیم فائو نڈیشن کی جانب سے بیوائوں وغریبوں میں آئندہ ماہ رمضان کے سلسلہ میں راشن تقسیم کیا ۔بیوائوں اور غریبوں کیلئے شروع ویلفیئر پروگرام کے تحت فائو نڈیشن کی جانب سے 90بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا ۔اس سلسلہ میں یتیم فائو نڈیشن کی جانب سے بھدرواہ کے قلعہ محلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں متعدد رضا کاروں ومعززین نے شرکت کی ۔فائو نڈیشن کے ضلع صدر شوکت حیات ملک کی قیادت میں منعقدہ پرو گرام کے دوران سابقہ تحصیلدار مسعود احمد بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ سابقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر منظور احمد میر ،عبدالقیوم میر ودیگران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے یتیم فائو نڈیشن کی جانب سے غریب و پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبودکیلئے اٹھا ئے جارہے اقدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایسے فلاحی پروگراموں سے بے سہارا لوگوں کو مدد کی جاسکتی ہے جبکہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ سماج کے پسماندہ طبقہ کی مدد کیلئے اپنا رول ادا کرئے ۔اس موقعہ پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے یتیم فائو نڈیشن کے تحصیل ہیڈ جاوید احمد قاضی نے بتایا کہ فائو نڈیشن کی جانب سے 2006میں 25ہزار روپے کے چندے سے فلاحی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا لیکن مقامی لوگوں کی مدد سے اس وقت فائو نڈیشن 15لاکھ روپے کا چندہ جمع ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فائو نڈیشن بغیر کسی مذہب یا فرقہ کے چندہ جمع کر تی ہے جبکہ اسی طرح سے ہر ایک فرقہ کے غریب کنبوں کی مدد کی جاتی ہے ۔موصوف نے مزید بتایا کہ فائو نڈیشن کے پاس اندراج شدہ 84کنبوں کو ہر دوسرے ماہ 2ہزار روپے کی مدد فراہم کی جاتی ہے اور اسی طرح رمضان ماہ سے قبل ان کنبوں میں اشیاء ضروری فراہم کی گئی ہے جبکہ عید سے قبل بھی ایسے ہی ان کنبوں کو اشیاء ضروری ودیگر ساز و سامان کے سلسلہ میں سہولیات فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ فائونڈیشن غریب کنبوں کے طبی سہولیات کے سلسلہ میں مدد کیساتھ ساتھ بچیوں کی شادیوں اور تعلیم فراہم کرنے کیلئے بھی مدد کی جاتی ہے ۔اس موقعہ پر شوکت حیات ملک ،تحصیل ہیڈ جاوید قاضی کے علا قہ جنرل سیکریٹری ارشاد احمد ،عبدالقیوم ،سلیم الراحمان ،محمد اقبام گنائی ،فرید احمد بٹ ویگران بھی موجود تھے 

tnkyz
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.