ETV Bharat / state

ڈوڈہ : آنگن واڑی و دیگر ملازمین کا یک روزہ اجلاس - aangwan wadi workers news today

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ضلع برکت علی کی قیادت میں آنگن واڑی و یومیہ مزدوروں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

aangwan wadi workers meeting  in doda
آنگن واڑی و دیگر ملازمین کا یک روزہ اجلاس
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:12 AM IST

ڈوڈہ میں ہونے والی یہ میٹنگ نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے منعقد ہوئی۔

نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے صدر برکت علی نے اس میٹنگ سے خطاب کیا۔

اس میں آنگن واڑی ملازمین، و مختلف محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کررہے عارضی ملازمین کے مسائل، مطالبات بات چیت کی گئی۔

آنگن واڑی و دیگر ملازمین کا یک روزہ اجلاس

برکت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ عرصہ دراز سے مختلف محکموں کے ساتھ وابستہ ہزاروں کی تعداد میں عارضی ملازمین کام کر رہے ہیں ۔تاہم حکومتی سطح پر اُن کے مستقل کام کے حوالے سے کوئی پیش رفت ابھی تک نہیں ہوئی ۔

مزید پڑھیں: سپورٹس کاؤنسل کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج

اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ آئی سی ڈی ایس کی ڈی پی سی التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے آنگن واڑی ملازمین کی ترقی بھی التواء کا شکار ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آنگن واڑی ورکرس اور ہلپرس کی تنخواہ میں اضافہ کا وعدہ کیا تھا تاہم تاحال وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا ہے ۔

مہنگائی کے دور میں قلیل ماہانہ اور روز مرّہ کی ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مرکز زیر انتظام جموں کشمیر انتظامیہ لفٹینٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے عارضی ملازمین آنگن واڑی ورکرس ہلپرس کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے اور ماہانہ تنخواہ دینے کا نظم کیا جائے تاکہ انہیں اب مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.