ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دولہے کا شادی کے جوڑے میں ہی ووٹ

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 4:34 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران بلاک مرمت میں دولہے نے شادی کے جوڑے میں ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ مرکز پہنچ گیا۔

A Bridegroom from Khellani casted his vote
دولہے نے شادی کے جوڑے میں ہی حق رائے دہی کا استعمال کیا

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت آج بلاک مرمت میں بھی ووٹ ڈالے گئے، پولنگ کے دوران بلاک مرمت میں دولہے نے شادی کے جوڑے میں ہی پولنگ مرکز پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بلاک مرمت، ضلع ڈوڈہ کا سب سے بڑا پہاڑی علاقہ ہے، پہاڑوں پر برف ہونے کی وجہ سے موسم کافی سرد ہے، اس کے باوجود رائے دہندگان کافی تعداد میں پولنگ مراکز پر پہنچ کر اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔

بلاک مرمت سے بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر مملکت شکتی راج پریہار بھی انتخابی میدان میں ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا مشترکہ امیدوار ان کے مقابلے میں ہے، اس لیے اس نششت پر ہر کسی کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو کر دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگئی، اور 1 بجے تک ووٹنگ کی شرح 41.94 فیصد درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے 34 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.