ETV Bharat / international

امریکی صدر بائیڈن نے حزب اللہ چیف حسن نصر اللہ کے قتل پر کیا کہا - Joe Biden on Nasrallah killing - JOE BIDEN ON NASRALLAH KILLING

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے جہاں بہت سے متاثرین کے لیے ''انصاف'' قرار دیا وہیں انہوں نے غزہ اور لبنان تنازع کو سفارت کاری سے حل کرنے پر زور دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 12:21 PM IST

Updated : Sep 29, 2024, 1:46 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے قتل پر اپنے رد عمل میں اسے بہت سے متاثرین کے لیے "انصاف" قرار دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے لبنان اور غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی زور دیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ "گذشتہ دہائیوں کے دوران حسن نصراللہ اور ان کے زیر قیادت دہشت گرد گروپ حزب اللہ سینکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے۔ بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ''اسرائیلی فضائی حملے سے ان کی موت بہت سے متاثرین بشمول ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کے لیے ایک انصاف ہے۔''

امریکی صدر نے مزید کہا کہ "امریکہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے اسرائیل کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔" بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے جمعے کے روز وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ہدایت کی تھی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران کو مزید کشیدگی پیدا کرنے سے روکنے کے لیے امریکی فوج کی طاقت کو مضبوط کریں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے مسلح کاررائیوں کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "بالآخر، ہمارا مقصد غزہ اور لبنان دونوں میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا ہے۔" امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ''ہمیں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے اور حزب اللہ کے ساتھ سمجھوتے تک پہنچنا ہوگا جو لبنانی اور اسرائیلی شہریوں کو اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کی اجازت دے گا۔''

یہ بھی پڑھیں:

حسن نصراللہ کون تھے جنہوں نے لبنان کی فوج سے بھی طاقتور تنظیم کھڑی کر دی؟

قتل سے اسرائیل کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، دیگر رہنما مزاحمتی رہنماؤں کی جگہ لے لیں گے: ایران

حزب اللہ کے اگلے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کون ہیں؟

Last Updated : Sep 29, 2024, 1:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.