ETV Bharat / state

ڈوڈہ: آتشزدگی سے 4 افراد زخمی - قصّبہ ڈوڈہ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

آتشزدگی سے 4 افراد زخمی
آتشزدگی سے 4 افراد زخمی
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:47 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگل کی شام اُس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی جب ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

آتشزدگی سے 4 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق منگل کی دیر شام قصّبہ ڈوڈہ کے بھرت روڈ ٹاؤن ہال کے نزدیک ایک کپڑے کی دکان میں بیٹری میں خرابی آنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے بعد وہاں رکھے ہوئے گیس سلینڈر نے بھی آگ پکڑ لی۔

گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے شدید دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلوں نے چند منٹوں کے اندر دکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

آگ نے اتنی جلدی کپڑے کی دکان کو خاکستر کر دیا کہ تین سو میٹر کی دوری پر قائم فائر برگیڈ کی گاڑی جب جائے وقوعہ پر پہنچتی تب تک وہاں دکان کے اندر تمام سامان راکھ ہو گیا تھا اور دکان کے باہر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

آتشزدگی کے اس واقعہ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو میڈیکل کالج ڈوڈہ میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اننت ناگ: لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.