گیارہویں قومی ووٹر ڈے کی مناسبت سے اور نئے رائے دہندگان کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لئے ’’اپنے ووٹر کو بااختیار، چوکنا، محفوظ اور باخبر‘‘ بنانے کے عنوان سے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ڈوڈہ، نے استقبالیہ تقریب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں انتخابی عمل میں شرکت کے بارے میں نئے ووٹرز کو بیدار کرنا ہو گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آزادی سے قبل رائے دہندگی کا حق معاشرے کے مخصوص طبقے تک ہی محدود تھا، لیکن آزادی کے فوراً بعد ہی تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل، ذات پات کے ووٹ کا حق دیا گیا اور اس طرح دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی۔‘‘
انہوں نے انتخابات سے متعلق جدید اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جو انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے وقتًا فوقتًا نافذ و جاری کی گئی ہیں جس میں ای وی ایم، وی وی پی اے ٹی اور دیگر ایپ کا تعارف بھی شامل ہے۔
ڈی ای او نے ضلع میں ہونے والے حالیہ منعقد کیے گئے ڈی ڈی سی انتخابات کے پُرامن، آزادنہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی۔
پروگرام کے دوران ڈی ای او ڈوڈہ نے ضلع میں ڈی ڈی سی، پنچایت ضمنی انتخابات 2020 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں کی شاندار کارکردگی پر اُن کی ستائش کی۔
اس موقع پر انہوں نے سبھی اہل رائے دہندگان (خصوصا نوجوانوں) سے اپیل کی کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کروائیں۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ڈوڈہ، ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ ضلع سطح کے تمام آفسران اور مقامی طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔