ETV Bharat / state

زینت محل اسکول کے نتائج 10 برسوں سے صد فیصد - اسکول ٹیچر

رواں برس بھی اسکول اس پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس سال زینت محل اسکول سے 10 ویں جماعت کے لیے 29 بچیوں نے بورڈ کے امتحانات دیے اور سب نے کامیابی حاصل کی۔

zeenat mahal school delhi 10th result
زینت محل اسکول کے نتائج 10 برسوں سے صد فیصد
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:51 PM IST

پرانی دہلی علاقہ میں واقع گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول زینت محل کا گذشتہ 10 برسوں سے مسلسل سی بی ایس ای بورڈ امتحانات میں 10 ویں جماعت کا ریزلٹ صد فیصد رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

رواں برس بھی اسکول اس پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس سال زینت محل اسکول سے 10 ویں جماعت کے لیے 29 بچیوں نے بورڈ کے امتحانات دیے، سبھی کامیاب ہوئے۔

اسکول میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ مہک نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ انہوں نے ریاضی میں 99 نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ مہک کا کل فیصد 94.8 رہا۔

وہیں دوسرے پائیدان پر اپنی جگہ بنانے والی محسنہ نے 81 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ مدیحہ نے تیسری پوزیشن 78.8 فیصد نمبروں کے ساتھ حاصل کی ہے۔

اسکول ٹیچر ناہید اسلم نے مزید اطلاعات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کا نتیجہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کی طالبات مسلسل بہترین پرفارمنس دے کر بہتر نتائج حاصل کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.