نئی دہلی: ذاکر حسین کالج کی ایک 20 سالہ طالبہ نے منگل کے روز کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ Suicide incident in college۔ اس واقعہ کے بعد کالج میں طرح طرح کی چہ می گوئیاں جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی بی اے آنرز (سیاست سائنس) کے دوسرے سال کی طالبہ تھی۔ Zakir Hussain College Girl Student Committed Suicide by Jumping
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق متوفیہ کی جیب سے ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے۔ پولیس سوسائڈ نوٹ کی بنیاد پر تفتیش کررہی ہے۔ فی الحال کسی کو ملزم نہیں بنایا گیا ہے۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک 20 سالہ لڑکی کی خودکشی کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے مقام واقعہ فوراً پہنچ کر اسے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش اہل خانہ کو سپرد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔