دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے کے پریم نگر علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ پولس نے اس کی اطلا ع دی۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی شناخت آشیش کے طور پر ہوئی ہے اور وہ اپنے اہل خانہ سے الگ ایک لڑکی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔
پولس نے بتایا کہ رات تقریبا آٹھ بجے کچھ لوگ اس کے گھر آئے اور ان میں سے ایک نے اشیش کے پیٹ میں گولی مار دی۔
جس کے بعد اسے فوری طور سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے۔
اس معاملے میں دفعہ 302 اور 34 کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولس نے بتایا کہ اشیش حال ہی میں شراب کے کاروبار سے جڑا ہوا تھا اور کچھ دنوں پہلے شراب کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کسی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔