ETV Bharat / state

دہلی: آدرش نگر میں نوجوان کا قتل - دہلی کی خبریں

دہلی کے آدرش نگر علاقے میں بدھ کے روز ایک لڑکے کو چند دوستوں نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:46 PM IST

Updated : Oct 10, 2020, 1:12 PM IST

آدرش نگر کے علاقے مول چند کالونی میں رہنے والا لڑکا راہل بی اے کا طالب علم تھا اور وہ اپنے گھر میں ہی بچوں کو ٹیوشن پڑھایا کرتا تھا اور اس کی ایک لڑکی کے ساتھ دوستی بھی تھی۔

لیکن بدھ کے روز اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا جس کے بعد ہلاک شدہ راہل کے اہل خانہ نے آدرش نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا

اس معاملے میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے اور پانچ لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جس میں دو ملزم بالغ اور تین ملزم نابالغ ہیں۔

اس واقعہ سے متعلق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جہاں چند لڑکے ایک لڑکی کو زبردستی راستے پر سے کھینچتے ہوئے لے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کے جاننے والوں نے ہی راہل کو قتل کیا ہے۔

اس معاملے میں راہل کے چاچا نے بتایا کہ واقعہ کے تین روز گزرجانے کے بعد بھی دہلی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، حالانکہ راہل کی آخری رسومات ادا کرنے والے دن علاقے کے رکن اسمبلی پون شرما شمشان گھاٹ پہنچے تھے لیکن ابھی تک دہلی حکومت کا کوئی نمائندہ ان سے ملنے کے لیے نہیں آیا ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2020, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.