دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ ' لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو خوش کرنے کے لئے ایک آئی فون آن لائن کمپنی سے بُک کرلی۔ اس کے بعد اس نے ڈلیوری بوائے کو پنجابی باغ میں ایک کچی آبادی والے علاقے میں بلایا۔ ڈلیوری بوائے جب آئی فون پہنچانے آیا۔ تب ملزم لڑکے نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی پٹائی کی اور اس کا بیگ چھین لیا۔'
'ڈی سی پی ویسٹ' دیپک پروہت نے بتایا کہ 'اس کیس کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔ ہم نے ایس پی پنجابی باغ کمار ابھیشیک کی نگرانی میں ایس ایچ او ونئے ملک کی ٹیم کو لگایا ہے۔ ٹیم نے اس معاملے میں ایک ملزم نوجوان عمار کو پکڑ لیا ہے۔ اس کے بعد اس کے دوسرے ساتھی کو بھی ٹریپ لگا کر پکڑ لیا گیا ہے۔'
پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان سے کچھ سامان اور موبائل بھی ملا ہے۔ باقی پولیس تیسرے ساتھی کی تلاش میں ہے۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ان میں سے ایک نوجوان پہلے اسی طرح کی ایک آن لائن کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ ڈلیوری لڑکے کہاں اور کیسے ڈیلیوری کرتے ہیں۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے ایسے واردات کو انجام دیا۔