دہلی کے جس جنتر منتر سے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف آواز اٹھنی شروع ہوئی تھی آج پھر وہیں پر 'ینگ انڈیا اگینسٹ سی اے اے اینڈ این آر سی' کے نام سے اسٹوڈینٹ مظاہرین جمع ہوئے۔
یہ مظاہرہ ریلی کی شکل میں منڈی ہاوس سے شروع ہوا اور جنتر منتر پہنچا۔ اس مظاہرہ میں دہلی یونیورسٹی سے شرکت کرنے آئے بلال نے کہا کہ 'ہماری آواز کو کب تک نہیں سنا جائے گا ؟ ہماری لڑائی رکنے والی نہیں'۔
ایک اور طالب علم سائی نے کہا کہ 'اگر ایک جمہوری حکومت ہماری بات نہیں سنے گی تو ہم اس سرکار کو جمہوری حکومت نہیں کہہ سکتے'۔
پرتھوی راج کا کہنا ہے کہ 'شہریت قانون کے خلاف جو لڑائی جاری ہے، اسے صرف مسلمانوں کی لڑائی کہنا مناسب نہیں بلکہ یہ آئین کی لڑائی ہے'۔