ETV Bharat / state

'دہلی فسادات میں نام آنا محض لطیفہ'

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 7:14 AM IST

Updated : Sep 14, 2020, 8:00 AM IST

دہلی فسادات میں یوگیندر یادو کا نام آنے کے بعد انہوں نے اسے ایک لطیفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا لطیفہ ہے اور ابھی پورا کامیڈی شو آنا باقی ہے۔

دہلی فسادات میں یوگیندر یادو کا نام آنے کے بعد انہوں نے اسے ایک لطیفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا لطیفہ ہے اور ابھی پورا کامیڈی شو آنا باقی ہے

دہلی فسادات کی تحقیقات سے متعلق دہلی پولیس کی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو کا نام سامنے آنے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات چیت کی ۔

خیال رہے کہ دہلی پولیس رواں برس فروری میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس تحقیقات میں ایک نیا موڑ آگیا ہے جب سوراج انڈا کے سربراہ یوگیندر یادو کے نام آیا ہے۔

دہلی فسادات میں نام آنا محض لطیفہ

گذشتہ روز ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ دہلی پولیس کے ذریعہ عدالت میں دہلی فسادات کی تحقیقات سے متعلق سپلیمنٹری چارج شیٹ میں سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو کا نام لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک اور ملزم نے پوچھ گچھ میں یوگیندر یادو کا ذکر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس پورے معاملے میں یوگیندر یادو نے بات کرتے ہوئے اسے ایک لطیفہ قرار دیااور کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا لطیفہ ہے اور ابھی پورا کامیڈی شو آنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ ممکن ہے کہ پولیس واٹس ایپ سکرین شاٹ کو سامنے رکھ دے اور انکشافات کے نام پر کچھ اور پیش کرے۔

فسادات کی تحقیقات سے متعلق دہلی پولیس کی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو کا نام سامنے آنے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات چیت کی ہے

انہوں نے یہ کہتے ہوئے دہلی پولیس پر سوال اٹھایا کہ دہلی پولیس ان سے کچھ نہیں پوچھ گچھ کررہی ہے جو سڑکوں پر کھلے عام نعرے لگارہے تھے۔

یوگیندر یادو نے کہا کہ دہلی پولیس کی وردی پر سنہ 1984 کا ایک بڑا دھبہ پہلے ہی موجود ہے اب پولیس ایک اور دھبہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

یوگیندر یادو نے مزید کہا کہ اگر پولیس پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے تو ان کا خیرمقدم ہے، کیوں کہ دہلی پولیس کو کسی سے پوچھ گچھ کرنے کا حق ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس میں تعاون کریں، لیکن میں دہلی پولیس سے بھی کپل مشرا اور انوراگ ٹھاکر سے پوچھ گچھ کرنے کی توقع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو وردی دیکھ کر لوگ ہنسنے لگیں گے۔ ایف آئی آر میں یوگیندر یادو کے جس تقاریر کا ذکر کیا گیا ہے، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ تمام بیانات فیس بک اور یوٹیوب پر موجود ہیں، پولیس کو پہلے ان کی بات سننی چاہیے۔

یوگیندر یادو نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس فسادات کے معاملے میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو گھسیٹ رہی ہے۔

پولیس کی ان کارروائیوں اور اس سے آگے کی صورتحال کے بارے میں یوگیندر یادو نے کہا کہ جب آپ جمہوریت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو آپ کو کچھ سزا قبول کرنی پڑتی ہے اور کچھ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

Last Updated : Sep 14, 2020, 8:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.