ETV Bharat / state

یچوری اور ڈی راجا نے این سی پی سربراہ سے ملاقات کی - مرکز کے طریقہ کار پر مایوسی

نئے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان بایاں محاذ کے رہنما سیتا رام یچوری اور ڈی راجا نے دہلی میں این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔

yechury-and-d-raja-meet-ncp-supremo-sharad-pawar-on-farmer-issue
یچوری اور ڈی راجا نے این سی پی سربراہ سے کی ملاقات
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 5:46 PM IST

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری ستارام یچوری نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم کسانوں کی تحریک سے متعلق تمام پیشرفت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں گے۔

یچوری اور ڈی راجا نے این سی پی سربراہ سے کی ملاقات

ان کے ساتھ موجود سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ 'یہ صرف ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔ پوار صاحب نئے سال میں ممبئی سے یہاں آئے ہیں۔ ہاں، ہم نے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بات کی ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، جس کے بعد ہمیں کسان یونین کے رد عمل کا انتظار کرنا چاہیے۔

دریں اثنا، زرعی قوانین کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کسانوں سے بات چیت کرنے کے لیے مرکز کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

حل نہیں نکلا تو زرعی قوانین پر پابندی عائد کردیں گے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا 'ہم نے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے، اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ہم زرعی قوانین کو نافذ نہیں کرنے دیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.