ETV Bharat / state

Yamuna Water Level دہلی میں سیلاب کا خطرہ، یمنا ندی میں پانی کا سظح خطرے کے نشان سے اوپر - یمنا ندی میں پانی کی بلند ترین سطح

دارالحکومت دہلی میں یمنا ندی میں پانی کی سطح 207.55 میٹر پر اپنے اب تک کے بلند ترین نشان تک پہنچ گئی ہے، جس نے گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل سال 1978 میں پانی کی بلند ترین سطح 207.49 میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

Delhi Flood Alert
دہلی میں سیلاب کا خطرہ، یمنا ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر
author img

By

Published : Jul 12, 2023, 4:13 PM IST

نئی دہلی: شمالی بھارت میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہے وہیں دارالحکومت دہلی میں بھی یمنا ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے پانی کی سطح ریکارڈ سطح سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو دوپہر 1 بجے تک یہ 207.55 میٹر تک پہنچ گیا اور اس نے گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل سال 1978 میں اس کی سطح 207.49 میٹر تک پہنچی تھی۔ دہلی میں سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے اوکھلا بیراج کے تمام باندھ کو کھول دیا گیا ہے۔

سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے یمنا کے پانی کی سطح 207 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت الرٹ موڈ میں ہے۔ یمنا کے کنارے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کشتی کو تعینات رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریسکیو اور بحالی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے منگل کو دہلی کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا تھا۔

  • Central Water Commission predicts 207.72 meter water level in Yamuna tonite. Not good news for Delhi.

    There have been no rains in Delhi last 2 days, however, levels of Yamuna are rising due to abnormally high volumes of water being released by Haryana at Hathnikund barrage.… pic.twitter.com/3D0SI2eYUm

    — Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) July 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سنٹرل واٹر کمیشن نے آج یمنا میں 207.72 میٹر پانی کی سطح کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ دہلی کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔ دہلی میں گزشتہ 2 دنوں سے بارش نہیں ہو رہی ہے، تاہم، ہریانہ ہاتھینی کنڈ بیراج پر غیر معمولی طور پر زیادہ مقدار میں پانی چھوڑا جارہا ہے، جس کی وجہ سے یمنا میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ مرکز پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اس معمالے میں مداخلت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ یمنا کی سطح مزید نہ بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں:

یمنا ندی تین مرتبہ 207 کی سطح کو عبور کیا: واضح رہے کہ سال 1978 میں دہلی کے کئی علاقے مکمل طور پر سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔ پھر ہریانہ سے بہت سا پانی یمنا ندی میں چھوڑا گیا۔جس کی وجہ سے یمنا کی سطح 207.49 میٹر کے نشان کو پہنچ گئی تھی۔ یہ پہلا اور آخری موقع تھا، جب یمنا کی سطح اس ریکارڈ سطح تک پہنچی تھی۔ تاہم اس کے بعد یمنا کی سطح مزید دو بار 207 میٹر کے نشان کو عبور کر چکی ہے۔ سال 2010 میں یہ 207.11 میٹر اور سال 2013 میں 207.32 میٹر تک اس ندی کا پانی پہنچا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.