نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کے یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی Yamuna Expressway Industrial Development Authority کو ہوائی اڈے سے بڑا فائدہ ہوا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا کے دوران گذشتہ دو سالوں میں یمنا اتھارٹی کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
یمنا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ Yamuna Authority Board Meeting میں گذشتہ 3 سال کی مالیاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ارون ویر سنگھ (آئی اے ایس) نے کہا کہ اتھارٹی نے گذشتہ سال کے مقابلے اس مالی سال میں 169 فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔
یمنا اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ارون ویر سنگھ نے کہا کہ 'یکم اپریل 2021 سے 15 دسمبر 2021 تک، اتھارٹی کو مختلف اسکیموں سے 2,120.97 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس عرصے کے دوران 1474.40 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
گذشتہ مالی سال، اتھارٹی کی آمدنی میں 169 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ مالی سال میں اتھارٹی نے 455 کروڑ روپے کی خالص آمدنی حاصل کی۔ Yamuna Authority Increased Revenue
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری
ڈاکٹر ارون ویر سنگھ نے مزید کہا کہ یمنا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ پیر کو ہوئی تھی، جس میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، الاٹیوں کے لیے یک وقتی سیٹلمنٹ پلان اور گذشتہ 3 سالوں کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ Yamuna Authority Increased Revenue