قومی دارالحکومت دہلی میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کے مادھون انعام کی 50 ہزار روپے کی رقم دہلی تشدد کے متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ میں دے دی ہے۔
مسٹر یچوری کو یہ ایوارڈ 28 جنوری کو کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجين نے ایک تقریب میں پیش کیا تھا، انہوں نے یہ رقم دہلی سالیڈیریٹی اینڈ ریلیف کمیٹی کو دے دی۔
مسٹر یچوری نے اس تشدد کے خلاف مسلسل ٹویٹ کرکے اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں امن و امان بحال کرنے اور متاثرین کو ریلیف پہنچانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔