ETV Bharat / state

Prof. Khalid Mahmood over Children's Literature: ادب ِاطفال کے لکھنے والے ہی اردو زبان کے اصل محافظ، پروفیسر خالد محمود

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 3:35 PM IST

پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ اردو زبان سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لیے ادبِ اطفال پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو ادبِ اطفال پر کام کرنے والے ہی اردو زبان کے اصل محافظ ہیں۔ Writers of Children's Literature are the Real Protector of Urdu Language

ادب ِاطفال کے لکھنے والے ہی اردو زبان کے اصل محافظ: پروفیسر خالد محمود

دہلی: اردو زبان سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لیے ادبِ اطفال پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو ادبِ اطفال پر کام کرنے والے ہی اردو زبان کے اصل محافظ ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ نئی نسل میں اردو کے تئیں مزید دلچسپی پیدا کریں اور اس کے مثبت پہلو سامنے رکھیں، تبھی اردو زبان پروان چڑھ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ادبِ اطفال سوسائٹی نئی دہلی All India Children's Literature Society New Delhi کے زیر اہتمام اور ادب جزیرہ کے اشتراک سے سے منعقدہ پروگرام میں پروفیسر خالد محمود نے کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ ادب اور قلمکار بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے والے مضامین تحریر کریں۔

مہمان ایڈیٹراثبات اشعر نجمی نے سراج عظیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ہی ادبی نشستوں میں نئے لکھنے والے پیدا ہوتے ہیں،یہ نشستیں ہی اصل میں اردو زبان وادب کے فروغ اور اس کی ترویج کاحصہ بنتی ہیں۔ میں مبارکباد دیتا ہوں ادب اطفال سوسائٹی اور ادب جزیرہ کو جس نے یہ شاندار بے تکلف نشست منعقد کی۔' Prof. Khalid Mahmood over Children's Literature

تقریب کی صدارت پروفیسر خالد محمود سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ و سابق وائس چیئر مین اردو اکادمی دہلی نے کی جبکہ تقریب کے روح ِرواں محمد سراج عظیم جنرل سکریٹری آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی نے ادبی نشست کے مدعوئین کا تعارف پیش کیااور تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔مہمان خصوصی پروفیسر سلیم محی الدین پربھنی،ایڈیٹر اثبات اشعر نجمی بمبئی،مہمان اعزاز ی ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا اور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے رسالہ تمثیل کے ایڈیٹر رضوان الدین صدیقی نے شرکت کی،اور سراج عظیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر فلم اسکرپٹ رائٹر ممبئی انور مرزا کے 'عصری افسانچہ' کی بھی رسم اجراء عمل میں آئی۔ ادبی نشست و رسم اجرا کی قومی تقریب میں دہلی کی معروف ادبی شخصیات اور بالخصوص ادبِ اطفال کے تعلق سے اپنی شناخت رکھنے والی شخصیات نے تقریب میں شریک ہوکر ادب اطفال کو مشن کو مضبوطی سے رکھنے میں معاونت کی۔

ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا، رضوان الدین صدیقی، انور مرزا، پروفیسر سلیم محی الدین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Haider Bayabani Passes Away: حیدر بیابانی کے انتقال سے ’ادب اطفال‘ کو ناقابل تلافی نقصان

ڈاکٹر نبیل صدیقی، شارق اعجاز عباسی، ڈاکٹر منور حسن کمال، حبیب سیفی، ذاکر فیضی، عزیزہ مرزا، رضیہ حیدرخان، ترنم جہاں شبنم، سنیتا بنسل، کرشنا دامنی، ودیگرتقریب میں جتنے بھی شرکاء تھے تقریباََ سبھی نے بلا قید وبند اصناف ادب، افسانہ، افسانچہ، اشعار، نظم، طنز ومزاح کی شاعری غرض کہ اپنی تخلیقات سے ہر ایک نے محظوظ کیا۔ خیر مقدمی کلمات ناصر عزیز ایڈوکیٹ نے پیش کئے، اظہار تشکر وائس پریسیڈینٹ کشمیر چیمبر آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی پروفیسر یعقوب خان کشمیری نے ادا کیا اور تقریب کی نظامت چشمہ فاروقی نے بحسن خوبی انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.