ETV Bharat / state

پہلوانوں کا ایوارڈز واپس کرنا سیاسی سازش: یوگیشور دت - پہلوان ساکشی مللک

Olympian Yogeshwar Dutt on decision of returning awards اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے اور سٹار گریپلر یوگیشور دت نے پہلوانوں کے ایوارڈز واپس کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر سیاسی سازش قرار دیا ہے۔

Wrestlers' decision to return awards
Wrestlers' decision to return awards
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 11:38 AM IST

روہتک: اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے اور سٹار گریپلر یوگیشور دت نے پہلوانوں بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ پر سخت نکتہ چینی کی ہے، جنہوں نے اپنے ایوارڈز واپس کر دیے ہیں، اور کہا ہے کہ ان کے فیصلے "سیاسی سازش" تھے۔

حال ہی میں پہلوان بجرنگ پونیا نے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ کے انتخاب پر احتجاج کے لیے اپنا پدم شری واپس کر دیا۔ جن پر خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ پہلوان ونیش پھوگاٹ نے بھی سنجے سنگھ کے انتخاب کے خلاف احتجاجاً ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز کھیل رتن، اور ارجن ایوارڈ حکومت کو واپس کر دیا۔ یہاں تک کہ ریسلر ساکشی ملک نے بھی ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

یوگیشور دت نے پہلوانوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ نہ صرف کھلاڑی بلکہ پورے ملک کے لیے اعزاز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کھلاڑی اور اس کے اہل خانہ کا بھی تعاون ہوتا ہے۔ یوگیشور دت نے کانگریس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ "پہلوانوں کے معاملے میں کانگریس پس پردہ ہے۔ اس ایپی سوڈ کا اسکرپٹ پہلے ہی تیار ہوچکا ہے۔ یہ لوگ آئندہ لوک سبھا تک اس مسئلے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں"۔ انہوں نے کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی، دیپندر سنگھ ہڈا اور کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی پر پورے تنازع کے پیچھے ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

یوگیشور دت نے کہا کہ ایوارڈز واپس کرنا پہلوانوں کا نجی فیصلہ ہو سکتا ہے تاہم اس تنازع کے باعث بطور کھیل ریسلنگ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یوگیشور نے مزید کہا کہ "سال بھر سے جاری اس تنازع کی وجہ سے جونیئر اور سب جونیئر کھلاڑیوں کا کھیل بری طرح متاثر ہوا ہے، وہ آئے روز نقصان اٹھا رہے ہیں، حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ وہ کھلاڑی بول بھی نہیں سکتے، کیونکہ ان کا سننے والا کوئی نہیں ہے، کشتی کے اس دور کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے"۔

مزید پڑھیں: بجرنگ پونیا کے بعد خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ نے بھی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا

مزید پڑھیں: سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے پر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک نے کشتی چھوڑنے کا اعلان کردیا

انہوں نے مرکز اور مرکزی وزارت کھیل سے درخواست کی کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور ریسلنگ کو برباد ہونے سے بچایا جائے۔ اگر یہ کھلاڑی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا میں خواتین عہدیدار چاہتے تھے تو انہیں سکریٹری اور جونیئر نائب صدر کے عہدے کے لیے خواتین کے نام دینے چاہیے تھے، لیکن جس طرح کا تنازع کھڑا ہوا ہے، اس نے ایک مکمل سیاسی رنگ اختیار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.