ETV Bharat / state

عالمی یونانی میڈیسن ڈے کا انعقاد - طب یونانی کے فروغ کے لیے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیر اہتمام ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے اطباء نے طب یونانی کے فروغ کے لیے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے کا انعقاد
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 6:32 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:55 AM IST

اقلیتوں کے قومی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین جسٹس این کے جین نے مسابقت کے اس دور میں یونانی سسٹم کو سائنسی بنانے اور اس میں نئی نئی تحقیقات پر زور دیا اور کہا کہ طب یونانی سے وابستہ افراد کو ایسی دوائیں تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو فوری اثر پذیر ہوں۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے کا انعقاد
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے کا انعقاد

طبی کانگریس کے صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ یونانی پیتھی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی ضرورت ہے کیوںکہ کسی بھی فائدہ مند چیز کو اپنے آپ تک محدود رکھنا ظلم ہے۔

انہوں نے تاہم یہ بھی کہا کہ یونانی پیتھی اسی وقت دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے جب اس کو معیاری بنانے کے تمام پیمانے پورے کیے جائیں۔

حکومت ہند کے محکمہ آیوش میں ایڈوائزر ڈاکٹر راج کے منچندا نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا کے 82 ملکوں میں یونانی طریقہ علاج کو اپنایا جا رہا ہے۔ ایسے تمام ممالک میں یونانی پریکٹیشنر کی ضرورت ہے لہذا طب یونانی کے طلبہ کو اس سسٹم میں مہارت حاصل کرنی چاہئے۔

اس موقع پر اردو اکیڈمی دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول، حکومت ہند کے ایڈوائزر یونانی ڈاکٹر محمد طاہر، حکیم سراج الدین (میرٹھ)، آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج قرول باغ کے پرنسپل پروفیسر محمد ادریس، ڈاکٹر ابو رضوان جمشید پور، مولانا محمد رحمانی، ڈاکٹر محسن دہلوی نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ حکیم سید احمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.